The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 539 کیس،4 اموات رپورٹ، ایکٹو کیسز کی تعداد5,831 رہ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

3

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 539 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں موجود متاثرہ افراد میں سی4 جاں بحق ہوگئے۔ ملک میںکورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد5ہزار 831 رہ گئی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں12 ہزار 914، پنجاب میں8 ہزار319 ،خیبرپختونخوا میں2ہزار 860، اسلام آباد میں3ہزار 57، بلوچستان میں 750،گلگت بلتستان میں 370 اورآزاد کشمیر میں 553 ٹیسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 806 ہو چکی ہے۔

آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کووڈ۔19 کا مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوںکے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 98کورونا کے مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار20 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 421، بلوچستان میں 13 ہزار 595، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 227، اسلام آباد میں 15 ہزار 941، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 992، پنجاب میں 97 ہزار 760 اور سندھ میں 1 لاکھ 32 ہزار 84 افراد شامل ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 383 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 445 اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 217 اموات ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 257، اسلام آباد میں کل 178، بلوچستان میں 145 گلگت بلتستان میں 76 اموات ہوئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 29 لاکھ 68ہزار613کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More