The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گھر سے خاتون وکیل ثوبیہ قاضی کی لاش برآمد، شوہر نے قتل کیا، وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ، ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

8

پیر ستمبر
21:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) نورانی بستی میں گھر سے خاتون وکیل ثوبیہ قاضی کی لاش برآمد، خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کیا، وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ، ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

پنیاری تھانہ کی حدود نورانی بستی میں ایک گھر سے 30 سالہ خاتون وکیل ثوبیہ قاضی کی لاش برآمد ہوئی جو تین بچوں کی ماں تھی، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کی، پولیس نے خاتون کے شوہر عامر کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر پھندے کا نشان ہے، واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے پوسٹ مارٹم کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائی جائے گی، مقتولہ کے بھائی حیدر کا الزام ہے کہ اس کی بہن صوبیہ کو اس کے شوہر عامر نے گلا دبا کر قتل کیا ہے، درایں اثناء خاتون وکیل ثوبیہ قاضی کے قتل کے خلاف وکلاء نے پیر کو عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More