The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گھریلو جھگڑوں اور حالات سے تنگ 6 خواتین سمیت 9 افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش

11

منگل ستمبر
15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) گھریلو جھگڑوں اور حالات سے تنگ 6 خواتین سمیت 9 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، اہل خانہ نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر مدینہ ٹائون کی 50 سالہ عروج زوجہ شکور نے زہریلی گولیاں، 410 گ ب کی رہائشی 25 سالہ روبی زوجہ محمد حسین نے تیزاب، مریم آباد کی 28 سالہ ثناء زوجہ سعید نے بلیچ، جھنگ روڈ کی 21 سالہ اقراء زوجہ رانجھا نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔

علاوہ ازیں 71 رب کی رہائشی 26 سالہ مہوش دختر غلام حسین اور چنیوٹ کی 16 سالہ ارم دختر منظور نے گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی اشیاء کھا لیں جبکہ تاندلیانوالہ کے 29 سالہ رحمن ولد رفیق، مانانوالہ کے 22 سالہ مناظر ولد بشیر احمد اور 604 ج ب کے 18 سالہ مزمل ولد جمیل نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا۔ تاہم اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کے معدے واش کر کے ان کی زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More