The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گ*کراچی میںپی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں،فواد چودھری … ٹ*نوازشریف اس وقت ٹھکرائے جانے کابدلہ لے رہے ہیں،ٹویٹ،میڈیا سے گفتگو

16

ٹ*نوازشریف اس وقت ٹھکرائے جانے کابدلہ لے رہے ہیں،ٹویٹ،میڈیا سے گفتگو

اتوار اکتوبر
23:05

}اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کے خودکش حملے میں 180 بے گنا ہ لوگ شہید ہوئے کراچی میںپی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا، جس میں بینظیر بھٹو شہید کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ 18 اکتوبر 2007 کے خودکش حملے میں 180 بے گنا ہ لوگ شہید اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوئے، اس دہشت گردی کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی، آج اسی جگہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور اس کی قیادت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دوست کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان فاسٹ بالررہے ہیں، وزیراعظم سے عزت کرانا چاہتے ہیں توعزت کرنا بھی پڑیگی نوازشریف اس وقت ٹھکرائے جانے کابدلہ لے رہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ان کی کرپشن پرپردہ ڈالاجائے ان کاشکوہ ہے کیسزمیں ریلیف کیوں نہیں دلوایاگیا وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف اپنے کیسز کیلئے لوگوں کونکال رہے ہیں، نوازشریف خودلندن میں بیٹھے ہیں اورلوگوں کونکال رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے آج8کیسزمیں انہیں ریلیف دیدیں پھردیکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاعمران خان کوایک کروڑ70لاکھ ووٹ غائبانہ پڑے ہیں، کیاپی ٹی آئی کوووٹ دینے والے عوام نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کوعوام نے منتخب کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More