The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گڈاپ سٹی سے تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار

10

منگل ستمبر
22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) گڈاپ سٹی سے تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار۔ملزمان پنجاب میں بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب کاروائی کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان محمد شعیب، زوار حسین اور سرور کو گرفتار کر کے اسلحہ اور وارداتوں کے لئے استعمال کیا جانے والا رکشہ تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رحیم یار خان پنجاب سمیت سچل، گلستان جوہر اور سپر ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کیلئے رکشہ استعمال کرتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں۔پنجاب پولیس سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی فارنزک کے لئے لیبارٹری بھیجہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More