The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوگل میپ کا کورونا وائرس سے متعلق مزید الرٹس شامل کرنے کا فیصلہ … جلد ہی ایپ کی مدد سے صارفین اپنے علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد جان سکیں گے

33

جلد ہی ایپ کی مدد سے صارفین اپنے علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد جان سکیں گے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر
جمعہ ستمبر
07:02

گوگل میپ کا کورونا وائرس سے متعلق مزید الرٹس شامل کرنے کا فیصلہ
کیلیفورنیا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 ستمبر 2020ء) گوگل میپ کا کورونا وائرس سے متعلق مزید الرٹس شامل کرنے کا فیصلہ۔ جلد ہی ایپ کی مدد سے صارفین اپنے علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد جان سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے گوگل مسلسل سرگرم عمل ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ گوگل میپس ایپ جلد ہی صارفین کو ان کے علاقوں میں کورونا کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرے گی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق نئے فیچر کی مدد سے صارفین یہ بھی جان سکیں گے کہ ان کے علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز کی سطح بلند ہو رہی ہے یا گھٹ رہی ہے۔ گوگل میپس کے پروڈکٹ مینیجر سجو بینرجی نے اس حوالے سے بتایا کہ صارفین ’’کووڈ-19انفو‘‘ ٹیب نامی میپس کے اوپری حصے میں دائیں جانب ایک ڈیٹا لیئر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ گوگل میپش کے صارفین کو ایک کلر کوڈڈ میپ دکھائی دے گا جو یہ ظاہر کرے گا کہ یہاں 1 لاکھ افراد میں سے کتنے متاثرین موجود ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا سکے گی۔ 

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More