The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سخاکوٹ میں پرنسپلز اور پی ٹی سی کمیٹی کا اجلا

11

پیر ستمبر
17:59

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) کرونا وباء کے بعد سخاکوٹ میں حکومتی ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سخاکوٹ میںپرنسپلز اور پی ٹی سی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے پرنسپل نجیب الله ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ کے پرنسپل حیات محمد ، پی ٹی سی چیئرمین زور زمین ، سابق ناظم ویلج کونسل اور پی ٹی سی کمیٹی کے ممبر ساجد حسین مشوانی اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکومتی ایس او پیزپر مکمل عمل در آمد اور والدین ، آساتذہ اور طلباء کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ موذی وائرس کرونا سے محفوظ رہا جاسکے ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران پرنسپلزاور پی ٹی سی کمیٹی ممبران نے کہا کہ سکولز کھولنے کے بعد ماسک لگانے ، سٹوڈنٹس کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنے ، سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنانے، تمام کلاس رومز میں صفائی کیساتھ وینٹلیشن یقینی بنائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More