The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیرآباد کے انتخابات قریب آتے ہی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع … نصیرآباد کے درجنوںاساتذہ کرام نے مٹھا خان رند کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

11

نصیرآباد کے درجنوںاساتذہ کرام نے مٹھا خان رند کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

اتوار اکتوبر
15:50

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیرآباد کے انتخابات قریب آتے ہی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع نصیرآباد کے درجنوںاساتذہ کرام نے مٹھا خان رند کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیرآباد کے ضلعی الیکشن قریب آتے ہی اساتذہ کرام نے اپنے ضلعی کابینہ کی چنائو کے لئے حمایت کا سلسلہ شروع کردیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ مینگل گورنمنٹ بوائز مڈل سکول منگولی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سونا خان سرپرہ نے درجنوں اساتذہ کرام نے جی ٹی اے نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھا خان رند ضلعی صدر سلیمان خان رند چیئرمین بابو عبداللطیف کھوسہ آرگنائزر شوکت علی عمرانی میر مقبول احمد عمرانی جنرل سیکریڑی رحم علی عمرانی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کردیا اساتذہ کرام کے تعاون پر ہم انکے شکر گزار ہیں انشاء اللہ اساتذہ کرام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے مٹھا خان رند کی میڈیا سے بات چیت ، جی ٹی اے نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھا خان رند ضلعی صدر سلیمان خان رند چیئرمین بابو عبداللطیف کھوسہ ودیگر نے کہا کہ اساتذہ کا اعتماد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے کھوکھلے نعروں اور بے معنی دعوئوں کا دور گزر گیا ہے نصیرآباد کے علم دوست اساتذہ گواہ ہیں کہ ہر مشکل وقت میں اساتذہ کے حقوق کے حصول اور ظلم زیاتیوں کے خلاف ہمیشہ عملی جدوجہد کی ہے باشعور اساتذہ نے ہر دور میں اساتذہ کے حقیقی خدمت کرنے والے نمائندوں کو سپورٹ کرکے ترجمانی کا حق دیا ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More