The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ٹیسٹ آف دی آرٹ 5 بینڈز پر مشتمل آئی سی یو ’’انتہائی نگہداشت‘‘ کا وارڈ قائم

21

ہفتہ اکتوبر
18:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ٹیسٹ آف دی آرٹ 5 بینڈز پر مشتمل آئی سی یو ’’انتہائی نگہداشت‘‘ کا وارڈ قائم کردیاگیا‘ سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کا شکار ہوکر آنیوالے ایک اور ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو داخل کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے مسلم ٹائون عثمان بلاک کے رہائشی 63سالہ ڈاکٹر محمد رفیق ولد علی محمد سمیت 4 افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرکے علاج معالجہ شروع کردیاگیا‘ دوسری طرف گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں مخیر حضرات کے تعاون سے 5 بینڈز پر مشتمل انتہائی نگہداشت کا وارڈ قائم کردیاگیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہپستال غلام محمد آباد ڈاکٹر اعجاز اختر بھٹی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو کرونا سنٹر قرار دینے کے بعد 5 وینٹی لیٹر فراہم کئے گئے تھے اور تشویشناک حالت میں لائے جانیوالے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے شہر کے بعض مخیر خصرات سے آئی سی یو وارڈ بنانے کے بارے میں کہا تو انکی طرف سے بھرپور تعاون اور 50لاکھ روپے کی لاگت سے چند روز میں جدید ترین ٹیسٹ آف دی آرٹ انتہائی نگہداشت کا وارڈ بنایاگیا ہے جس میں وینٹی لیٹرز کے علاوہ الیکٹرونکس بیڈز‘مانیٹرز‘سنٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم‘منسٹری مانیٹرنگ سسٹم نصب کردیاگیا جسے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لائے جانے والے مریضوں کے لئے فعال کردیاگیا گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ قائم ہونے سے شہر کے بڑے الائیڈ ہسپتال اور سول ہسپتال کا بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور جنرل ہسپتال غلام محمدآباد میں سیریس حالت میں آنے والے مریضوں کو الائیڈ یا دیگر ہسپتالوں میں شفٹ کرنیکی بجائے یہاں پر ہی علاج معالجہ کی سہولیادت میسر ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More