The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی قیادت میں شجرکاری مہم بارے آگاہی کے لیے واک

7

منگل ستمبر
20:24

گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی قیادت میں شجرکاری مہم بارے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) گرلز گائیڈزایسوسی ایشن پنجاب کی صدر وگور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی قیادت میں شجرکاری مہم بارے آگاہی کے لیے واک کی گئی ‘ڈپٹی نیشنل کمشنر گر لز گائیڈز لاہور تزین فضل‘خزانچی پنجاب ڈاکڑ طاہرہ کی بھی شر کت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گر لز گائیڈ زایسوی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے گرلز گائیڈزایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی سیکرٹر یٹ کا دور ہ کیا جہاں انکو گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بر یفنگ دی گئی گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی قیادت میں شجرکاری آگاہی واک بھی کی گئی جس میں ڈپٹی نیشنل کمشنر گر لز گائیڈز لاہور تزین فضل‘خزانچی پنجاب ڈاکڑ طاہرہ ‘چیئر پر سن گرلز گائیڈز کالجز ندیمہ ظفر چیئرپرسن کالجز‘ نگہت ارشداور کوارڈی نیٹر گرلز گائیڈ زایسوسی ایشن سلمی سجاد سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ بیگم پروین سرور نے گر لز گائیڈز کے صوبائی سیکرٹر یٹ میں میں پودے بھی لگائے اس موقعہ پرگفتگو کے دوران بیگم پروین سرور نے کہا کہ گرلز گائیڈ زکو لاہور سمیت پورے پنجاب میں متحر ک کر رہے ہیں ہر پاکستانی کو شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینا چاہیے کورونا بحران کے دوران بھی گر لز گائیڈزمتحر ک رہیں اور غر یبوں کا ساتھ دیا ہے ہم بہت جلد گر لز گائیڈ ز کا کنونشن بھی بلا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More