The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کی ساہیوال آمد،میٹروپولیٹن کارپوریشن عملہ نے مختلف روڈز پر صفائی ستھرائی کی

5

بدھ ستمبر
18:19

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کی ساہیوال آمد،میٹروپولیٹن کارپوریشن ..
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ساہیوال آمد کی اطلاع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن عملہ نے مختلف روڈز پر صفائی ستھرائی کی اور مختلف روڈزپر پیچ ورک کیا۔ کارپوریشن میں بھی صفائی کا خصوصی خیال رکھا گیا اورچر چ روڈ والامین گیٹ بھی کھولاگیا۔ مختلف روڈز پر بجلی کے کھمبوں پر مختلف نصب چھوٹی فلیکس والے بورڈ اتار دیئے گئے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ساہیوال آمد کی اطلاع پر پر بعض سڑکوں پر صفائی کاخصوصی خیال رکھنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ اس طرح کی صفائی عام دنوں میں نہیں کی جاتی صرف وزیراعلیٰ اور گورنر اوردیگر اہم شخصیات کے ساہیوال آنے پر دیکھنے میں نظر آتی ہے۔ شہریوںنے ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن سے عام دنوں میںصفائی ستھرائی پر بھی توجہ دینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More