The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گورنرسندھ سے کے الیکٹرک کے نئے چیئر مین شان عباس عشارے کی ملاقات … کراچی کے شہریوں کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی ادارہ کی ذمہ داری ہے، ادارہ اپنی استعدا د کا ر میں اضافہ … مزید

9

کراچی کے شہریوں کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی ادارہ کی ذمہ داری ہے، ادارہ اپنی استعدا د کا ر میں اضافہ کرے، عمران اسماعیل

منگل ستمبر
20:59

گورنرسندھ سے کے الیکٹرک کے نئے چیئر مین شان عباس عشارے کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کے الیکٹرک کے نئے چیئر مین شان عباس عشارے نے گورنر ہاس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس عبداللہ علوی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی ادارہ کی ذمہ داری ہے ، امید ہے کہ آپ کی تعیناتی سے کے الیکٹرک کے معاملات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوور بلنگ کے خاتمہ ، ڈسٹری بیوشن لائنز کی درستگی ،لائن لاسز پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات ضروری ہیں ، کے الیکٹرک اپنی استعدا د کا ر میں اضافہ کرے تاکہ وفاق سے مزید بجلی لے کر استعمال کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More