The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بابا گرونانک دیوجی کا 481واں یوم وفات، تین روزہ تقریبات آخری روز بھی جاری رہیں … انتظامی کمیٹی کا سرحد پار ہندوستانی حکومت کے سکھ زائرین، … مزید

15

انتظامی کمیٹی کا سرحد پار ہندوستانی حکومت کے سکھ زائرین، نانک نام لیواؤں کیساتھ ناروا سلوک پر اظہار برہمی،منیجنگ کمیٹی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سکھ کمیونٹی کا ہیرو قرار دیا

منگل ستمبر
18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بابا گرونانک دیوجی کا 481واں یوم وفات، تین روزہ تقریبات آخری روز منگل کو بھی جاری رہیں،سکھوں کی مقدس کتاب سری گروگرنتھ صاحب کے اکھنڈ پاٹھ 20 ستمبر کو رکھے گئے تھے،تقریبات کی انتظامی کمیٹی نے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کیا ،انتظامی کمیٹی نے آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا،انتظامی کمیٹی نے سرحد پار ہندوستانی حکومت کے سکھ زائرین، نانک نام لیواؤں کیساتھ ناروا سلوک پر اظہار برہمی کیا ۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق پاکستانی حکومت نے بھارت کو خطوط لکھے لیکن سکھ زائرین کو کرتار پور آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی قانون سازوں نے بھی دو روز قبل، بھارت کو ’’مخصوص خدشات والا ملک‘‘قرار دیا،امریکا کے 14 سینیٹرز نے ہندوستان کو مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین مجرم گردانا،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو رواں ماہ دس ریپبلکن سینیٹرز، چار ڈیموکریٹ سینیٹرز نے دستخط شدہ خط بھیجا،کرتارپور میں بابا گرونانک کی تقریبات گزشتہ تین دن سے جاری ہیں،اس موقع پر مینیجنگ کمیٹی نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا منیجنگ کمیٹی نے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، منیجنگ کمیٹی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سکھ کمیونٹی کا ہیرو قرار دیااور کہاکہ سرحد کے اٴْس پار ہندوستانی حکومت نے پاکستانی حکومت کی زبانی درخواست کے باوجود سکھ زائرین کو کرتار پور میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

دو دن پہلے چودہ امریکی سینیٹرز نے بھارت کو سی پی سی میں شامل کرنے کے لیے خط لکھا ہے، سی پی سی امریکی حکومت کی اصطلاح ہے جو مذہبی آزادی کے بدترین مجرم سمجھے جانے والے ممالک کے لیے استعمال کی جاتی ہے،اس حوالے سے دس ریپبلیکن سینیٹرز اور چار ڈیموکریٹک سینیٹرز نے باہمی طور پر دستخط شدہ خط اس ماہ سیکرٹری پمپیو کو بھیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More