The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجر خان پولیس،قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجر م گرفتار

13

پیر ستمبر
16:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) تھانہ گوجر خان پولیس نے قتل کے مقدمہ کا اشتہاری راجہ گینگ کا سرغنہ عدنان عرف دانی گرفتار کرلیا،مجرم اشتہاری نے لین دین کے تنازعہ اور معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے دوست کو قتل کر دیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق مجرم اشتہاری راجہ عدنان کے 5 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں۔ملزمان نے بسمہ اللہ ہوٹل حبیب چوک میں فائرنگ کر کے ابراہیم نامی نوجوان کوقتل جبکہ رفاقت حسین کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول ابراہیم کے قتل کا مقدمہ اسکے والد ضمیر حسین کی مدعیت میں قتل , اقدام قتل و دیگر اہم دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر کو گینگ کے سرغنہ کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔سی پی او کے احکامات پر ایس پی صدر کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ٹیم نے ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان ,ایس ایچ او گوجر خان خضر حیات اور ایس آئی سید تہذیب الحسن کی سربراہی میں جدید سائنسٹفیک طریقہ سے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More