The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجر خان میں قتل کے مقدمہ کا اشتہاری راجہ گینگ کا سرغنہ عدنان عرف دانی کوگرفتار

8

پیر ستمبر
14:51

گوجر خان میں قتل کے مقدمہ کا اشتہاری راجہ گینگ کا سرغنہ عدنان عرف دانی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) گوجر خان میں قتل کے مقدمہ کا اشتہاری راجہ گینگ کا سرغنہ عدنان عرف دانی کوگرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مجرم اشتہاری نے لین دین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے دوست کو قتل کر دیا تھا، مجرم اشتہاری راجہ عدنان کے 5 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے بسمہ اللہ ہوٹل حبیب چوک میں فائرنگ کر کے ابراہیم نامی نوجوان کوقتل اوررفاقت حسین کو شدید زخمی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول ابراہیم کے قتل کا مقدمہ اسکے والد ضمیر حسین کی مدعیت میں قتل ،اقدام قتل و دیگر اہم دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر کو گینگ کے سرغنہ کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More