The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرہ میں پولیس کی تحویل میں موجود جنسی زیادتی کے ملزمان فرار ہوگئے … پولیس کی جانب سے ملزمان کو بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے لے جایا جا رہا تھا جب وہ ہتھکڑیوں سمیت … مزید

29

پولیس کی جانب سے ملزمان کو بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے لے جایا جا رہا تھا جب وہ ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے

muhammad ali محمد علی
منگل ستمبر
00:48

گوجرہ میں پولیس کی تحویل میں موجود جنسی زیادتی کے ملزمان فرار ہوگئے
گوجرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء) گوجرہ میں پولیس کی تحویل میں موجود جنسی زیادتی کے ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کو بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے لے جایا جا رہا تھا جب وہ ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی بدترین نااہلی کی وجہ سے جنسی زیادتی کے 2 ملزمان فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گوجرہ میں پیش آیا۔ گوجرہ میں تھانہ سٹی پولیس ملزمان کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے لارہی تھی جب ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان حسن اور حسنین نے ہتھکڑی لگے ہونے کے باوجود راستے میں دوڑ لگادی۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ ٹی وی چینلز پر اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ملزمان پولیس موبائل کے قریب سے فرار ہوئے اور پولیس کو بروقت ملزمان کے فرار ہونے کا معلوم ہی نہ ہوا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مفرور ملزمان کو جلد دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد پنجاب پولیس کو پھر سے اس کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ خطرناک ملزمان پولیس کی تحویل سے اتنی آسانی سے فرار ہوگئے، اور پولیس تاحال ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کر سکی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More