The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرہ میں شادی شدہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی … 2 مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر شوہر کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے والی خاتون کی عزت تار تار کر ڈالی

22

2 مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر شوہر کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے والی خاتون کی عزت تار تار کر ڈالی

muhammad ali محمد علی
اتوار اکتوبر
00:05

گوجرہ میں شادی شدہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) گوجرہ میں شادی شدہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے بعد حکومت اور پولیس کی جانب سے کیے جانے والے بلند و بانگ دعووں کے باوجود خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کی شرح میں کمی نہ آ سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ایک اور شادی شدہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

2 مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر شوہر کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے والی خاتون کی عزت تار تار کر ڈالی۔ گوجرہ کے نواحی علاقے میں 2 مسلح افراد شوہر کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون کو زبردستی جنگل میں لے گئے۔ مسلح افراد نے شوہر اور خاتون دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، اور پھر خاتون کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More