The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرخان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

9

جمعرات ستمبر
15:50

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) گوجرخان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گوجر خان پولیس کو محمد سرفراز نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا جو سپیشل ایجوکیشن سکول سسٹم میں زیر تعلیم ہے جس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے، گھر سے باہر نکلا جس کو غلام مصطفی اپنے ہمراہ گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گوجر خان خضرحیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ذہنی معذور 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا۔سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے کڑی سزا دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More