The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالہ کے ناکام شو نے اپوزیشن کو عوام کے علاوہ اپنے کارکنان تک کے سامنے شرمندہ کردیا ،پی ٹی آئی

13

ہفتہ اکتوبر
20:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ کے ناکام شو نے اپوزیشن کو عوام کے علاوہ اپنے کارکنان تک کے سامنے شرمندہ کردیا ملکی دشمن کے ایجنڈون پر کام کرنیوالوں کے جلسے میں عوام نے شرکت نہ کرکے مسترد کردیا ،ناکام جلسے کو بیرون ملک دشمن میڈیا نے کامیاب پیش کرنے کی کوشیشوں نے انکے ایجنڈون کو بے نقاب کیا پاکستان ڈاکو موومنٹ کو ایک دوسرے سے کریڈٹ اور برتری لینے کے چکر میں زلیل ہونا پڑا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جان بوجھ کر دیر سے پہنچ کر مارچ اور اے پی سی میں اپنے بے عزتی کا بدلا لینے کے ساتھ انکی درمیان بے اعتمادی ،بے اتفاقی اور بدنظمی کو عیاں کردی پی ڈی ایم کی11 پارٹیوں کے جلسے میں 11 لڑائیوں ہوئی اور عورتوں کے ساتھ بد سلوکی نے ہماری روایات اور اقدار کی دھجیاں بکھیر دی11 پارٹیوں نے پورے ملک سے کارکنان بولا کر بھی 27000 کے گراونڈ میں 17000 ہزار تک لوگوں کو جمع نہ کرسکی اور اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے، بیرونی ایجنڈون پر عمل کرنے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More