The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالہ کے ناکام جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،ملک عمر فاروق

22

ہفتہ اکتوبر
17:18

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے گوجرانوالہ کے ناکام جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،گوجرانوالہ فلاپ شو سے پی ڈی ایم کا سارا تماشہ چوپٹ ہو گیا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ملک عمر فاروق نے کہا کہ جلسے میں خالی پنڈال کرپشن مافیا کے مرجھائے ہوئے چہرے جلسے کی کامیابی کا پول کھولنے کے لیے کافی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلی چھٹی دیکر حکومت نے نہ صرف اپوزیشن کو ایکسپوز کیا بلکہ خلل نہ ڈالنے کی حکومتی پالیسی کامیاب رہی۔انہوں نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کا مایوس ٹولہ ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ملک عمر فاروق نے کہا کہ مسترد شدہ جماعتوں کا پہلا شو ہی ناکام ہو گیا اور انتشار کی سیاست کا سورج ہمیشہ کے لئے گوجرانوالہ میں ڈھل گیا۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا پیسہ ہضم کرنے کی کوئی کوشش آئندہ بھی کامیاب نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More