The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا ہونے والا جلسہ اپوزیشن جماعتوں کا متنجن تھا،مامون جعفرتارڑ … اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم چوروں اور لٹیروں کا ٹولہ ہے، چالیس تک ایک … مزید

16

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وکھیل،ممبر پنجاب انٹی کرپشن کمیٹی مامون جعفر تارڑ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا ہونے والا جلسہ اپوزیشن جماعتوں کا متنجن تھا۔اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم چوروں اور لٹیروں کا ٹولہ ہے ۔چالیس تک ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہو گئے ہیں۔میاں نواز شریف اور انکی بیٹی بہت بڑی سازش کا حصہ ہیں۔پی ڈی ایم کے جلسہ میں حساس اداروں اور ملکی بقاء کے خلاف باتیں کی گئیں ۔تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو ایسی گھٹیا باتیں زیب نہیں دیتی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے مامون جعفر تارڑ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ میں میاں نواز شریف نے جس طرح حساس ادارے کے خلاف باتیں کیں ،وہ کسی صورت بھی مناسب نہیں ،عوام کو پتا ہے کہ میاں نواز شریف جب بھی کبھی اقتدار میں آئے تو کس کے کہنے پر آئے ،آج اگر وہ وزیر اعطم نہیں بنے تو وہ ملکی اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف ملکی بقاء کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ماضی گواہ ہے جب بھی کسی نے ملکی سالمیت کے خلاف غداری کی کوشش کی عوام نے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنایا ۔اپوزیشن اب اپنے جھوٹے نعروں اور جھوٹی باتوں سے عوام کو بے وقف نہیں بنایا جا سکتا۔انکا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اور آل شریف کل تک آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو شہید کے بارے جو کہتے رہے اور آصف علی زرداری نے بھی انکے خلاف جو کہا عوان سب جانتے ہیں اور انہیں پتا ہے ۔آج یہ تمام چور ،لٹیرے اپنے مفادات کی خاطر جمع ہو رہے ہیں لیکن عوام اب ان کے جھوٹ اور فریب میں نہیں آنے والے ۔انکا کہنا تھا کہ میاں برادارن اور آل شریف کا اب ایک ہی ایجنڈا ہے کہ انہیں این آر او دو اور ان سے کرپشن کا نہ پوچھو،لیکن اب ایسا نہیں ہو سکتا،نہ ہی انہیں این آر او ملے گا اور جو ملکی خزانہ انہوں نے لوٹا اور کرپشن کی اسکا حساب تو دینا پڑے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے جو کوشش کی اور اب بھی کر رہے ہیں ماضی میں کسی سیاستدان اور لیڈر نے ایسا نہیں کیا ،لیکن انکی ان کوششوں کو مولانا فضل الرحمن نے نقسان پہنچایا ۔مولانافضل الرحمن جو خود کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا۔آج انکی بھی نظریں اسلام آباد اور اقتدار پر ہیں ۔مامون جعفر تارڑ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسہ جانے کے لیے کسی کو نہیں روکا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More