The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالہ جلسے کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کی قیادت کوسبق حاصل کر نا چاہے ،غلام محی الدین دیوان

13

ہفتہ اکتوبر
19:52

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ گوجرانوالہ جلسے کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کی قیادت سبق حاصل کرے، پی ڈی ایم کی قیادت دشمنوں کے ساتھ ملکر ملک کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے، نوازشریف ملک کے لئے الطاف حسین ٹو ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ملک کی بجائے اپنے ذاتی ایجنڈے پر عمل پیراہے، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے اشتہاری نوازشریف اپنے گریبان میں جھانکیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک میں امن کے قیام اور وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، نوازشریف ٹولہ ملک وقوم کے ساتھ خیر خواہ نہیں، پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More