The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خاتمے کا آغاز اور عوامی اعلان جنگ تھا،میاں افتخار حسین … حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور نئے شفاف، غیرجانبدار اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات … مزید

17

حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور نئے شفاف، غیرجانبدار اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات کا اعلان کیا جائے، بیان

ہفتہ اکتوبر
18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خاتمے کا آغاز اور عوامی اعلان جنگ تھا،حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور نئے شفاف، غیرجانبدار اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ اپنے بیان میں میاں افتخار حسین نے کہاکہ گوجرانوالہ جلسہ دراصل اس نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھا، حکومتی ہٹ دھرمی، رکاوٹوں اور جبر کے باوجود عوامی سمندر حکومت کے خلاف نکل آیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور نئے شفاف، غیرجانبدار اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔میاں افتخارحسین نے کہاکہ کراچی جلسہ گوجرانوالہ جلسے سے بھی بڑا ہوگا، سرکاری ترجمان ذرا میدان میں نکلے، حقیقت سامنے آجائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمانوں جھوٹ پہ جھوٹ بولتے چلے جارہے ہیں، عوام اب حقیقت جان چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے طوفان، ناقص پالیسیاں اور بے روزگاری کے بوجھ مزید برداشت نہیں کئے جاسکتے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کا جلسہ شہر کی تاریخ کا عظیم جلسہ ثابت ہوگا جس میں تمام قائدین شرکت کریں گے۔میاں افتخارحسین نے کہاکہ اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں، حکومت کے خاتمے تک عوام کی طاقت کے ساتھ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے عوام اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اپنا فیصلے 18 اکتوبر کو دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور اسکے حواریوں میں ذرا سی بھی عقل ہو تو انہیں فوراً استعفے دے دینے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More