The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالہ جلسہ، گراؤنڈ کی حالت خراب، اسٹیڈیم کا حلیہ بگڑ گیا … جلسے کی وجہ سے جناح اسٹیڈیم میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ، جس سے ناصرف گراؤنڈ بلکہ پچ کو بھی شدید نقصان پہنچا … مزید

15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کی وجہ سے گراؤنڈ کی حالت خراب ہوگئی، اور جناح اسٹیڈیم کا حلیہ بگڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جلسے کی وجہ سے جناح اسٹیڈیم میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، کیوں کہ جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے عوام کی طرف سے ہر قسم کا کوڑا کرکٹ اور شاپنگ بیگ کے ساتھ ساتھ کھانے پینے والی چیزوں کے لفافے گراؤنڈ میں ہی پھینک دیے، جس کی وجہ سے جناح اسٹیڈیم کی ناصرف گراؤنڈ بلکہ پچ کو بھی شدید نقصان پہنچا، کیوں کہ جلسے کے موقع پر صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا، جب کہ معاہدے کے مطابق گراؤنڈ کی صفائی کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی تھی، تاہم ان کی طرف سے دوسرے روز بھی صفائی کا کام شروع نہیں کیا گیا جب کہ کرسیوں اور ساؤنڈ سسٹم کوبھی گراؤنڈ سے ہٹا یا نہیں گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جلسے کے انعقاد سے قبل انتظامیہ کی طرف سے جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کی طرف سے گوجرانوالہ جلسے کے مقام کے طور پر جی ٹی روڈ کا اعلان کیا گیا ، تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ3 اکتوبرکو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی درخواست دی گئی تھی،جس کی اجازت نہیں دی گئی آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 16اکتوبر کو جلسہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں ہوگا، انتظامیہ عمران خان اورعثمان بزدارکی ملازم نہیں ہے، گوجرانوالہ کا جلسہ تاریخی ہوگا، انتظامیہ عمران خان اورعثمان بزدارکی ملازم نہیں ہے، پولیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، آج ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ تاہم بعد ازاں شہری انتظامیہ کی طرف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ، جس کے معاہدے میں طے پایا تھا کہ جلسے کے بعد گراونڈ کی صفائی کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی تھی لیکن ان کی طرف سے صفائی کا کام نہ کیے جانے کی وجہ سے اسٹیڈیم کی حالت بگڑ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More