The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالہ جلسہ، پی ڈی ایم قیادت کی ’کوتاہی‘ کی نشاندہی کردی گئی … بلاول بھٹو زرداری کےعلاوہ کسی نے بھی کشمیر یا کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا ، نوازشریف اور مریم نواز … مزید

14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے گوجرانوالہ جلسے کے موقع پر اپوزیشن رہنماوں کی کوتاہی کی نشاندہی کردی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت سے کوتاہی ہوئی ، جہاں بلاول بھٹو زرداری کےعلاوہ کسی نے بھی کشمیر یا کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا ، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز سمیت سب نے خطاب کیا لیکن ان کی طرف سے بھی کشمیرپرنہیں بات کی گئی، کیوں کہ کشمیرپرمیاں صاحب بات ہی نہیں کرسکتے ، جب کہ بلاول بھٹو زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمان خطاب کے لئے آئے ، اگر پہلے آجاتے تو ان کی طرف سے بھی کشمیرپربات نہ کی جاتی ،20 سال مولانا فضل الرحمان چیئرمین کشمیرکمیٹی رہے کیا وہ ریکارڈ دکھا سکتے ہیں؟ اب یہ دباؤ ڈالیں گے کہ بلاول بھی اپنے آئندہ خطاب میں کشمیرکا ذکر نہ کریں ، کیوں کہ ان کے کاروباری مفادات کی باتیں ہوتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ آزاد ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ جلسے میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں حکومت کیخلاف میدان سجایا گیا ، جلسے میں عوام کی شرکت کے حوالے سے مختلف دعوے کیے گئے ، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جناح اسٹیڈیم مکمل طور پر لوگوں کو بھر چکا تھا، جلسہ گاہ لوگوں سے بھری ہوئی تھی ، جہاں ہزاروں افراد کا سمندر جناح اسٹیڈیم امڈ آیا ، جب کہ حکومت کے وزراء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کا شو زیادہ متاثر کن نہیں تھا ،اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، جب کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جناح اسٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے، ن لیگ کی جانب سے جان بوجھ کر اسٹیج گراونڈ میں کافی آگے لگایا گیا تاکہ گراونڈ کو بھرا ہوا دکھا سکیں، تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو گئیں لیکن پھر بھی جناح اسٹیڈیم کو بھرنے میں ناکام رہیں ، اور اپوزیشن جماعتیں جلسہ گاہ میں 17 سے 18 ہزار افراد کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More