The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گوجرانوالا جلسہ نے اپوزیشن کے دعووں کے قلعی کھول دی۔حاجی جاویداخترانصاری

13

ہفتہ اکتوبر
15:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کہاہے کہ گوجرانوالا جلسے میں اپوزیشن کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔پہلے جلسے میں ہی اپوزیشن کااتحاد منتشرنظرآرہا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اوررکن صوبائی اسمبلی حاجی جاویداخترانصاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تیزی سے ملک کو ترقی کی جانب لے جارہی ہے اوریہ بات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی۔

معروف ماہر تعلیم افتخار سید نے کہاکہ اس جلسے میں اپوزیشن رہنما?ں کی جانب سے جوزبان استعمال کی گئی وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس اندازمیں کردارکشی کی مہم چلاکرہم سیاست میں افسوسناک روایات کوجنم دے رہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی سبین گل نے کہاکہ یہ اپوزیشن کااتحاد دراصل احتساب کے عمل کانتیجہ ہے لیکن حکومت چوروں کے گٹھ جوڑسے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More