The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گندم کی اگیتی میں داب کے ذریعے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کر کے اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

11

جمعرات ستمبر
14:08

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ گندم کی اگیتی کاشت اکتوبر میں شروع ہو گی جس کیلئے کاشتکار ابھی سے زمین کی تیاری شروع کرد یں نیز داب کے عمل کے ذریعے جڑ ی بوٹیاں ختم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ فصلات ربیع کی اچھی پیداورکاحصول یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت کاشت ، شرح بیج اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ زرعی ماہرین کاشتکاروں کو تمام ممکن رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔اس ضمن میں بعض مقامات پر کسان میلے منعقد کرکے کاشتکاروںکو گندم کی کاشت کے بارے میں جدید زرعی سفارشات سے بھی آگاہ کیاجا ئے گا ۔ انہوںنے بتایاکہ کاشتکار جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More