The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گنجمنڈی کی حدود میں ڈکیتی،مزاحمت پر فائرنگ،تاجرزخمی

12

پیر ستمبر
16:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) تھانہ گنجمنڈی کی حدود میں واقعہ نجی بنک میں ڈکیتی کی ووردات کے دوران مزاحمت پر تاجر زخمی ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی موقع پر پہنچ گئے۔سی پی او ترجمان کے مطابق گنجمنڈی کے علاقہ ہملٹن روڈ نجی بنک میں نامعلوم ملزمان نے تاجر شبیر احمد سے رقم چھیننے کی کوشش کی ، جس دوران تاجر کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر نے کی وجہ سے تاجر زخمی ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل پر دو ملزمان آئے اور شبیر احمد نامی تاجر سے 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے جبکہ مزاحمت پر ملزمان نے فائر کیا جو شبیر احمد کے سینے میں لگا، زخمی تاجر کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تاجر کی نمک منڈی میں دوکان ہے اور وہ کیش جمع کروانے بینک جا رہا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس سمیت ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ او سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔سی پی او نے بتایا کہ موقعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کو ٹریس کیا جائیگا۔سی پی او نے ہدایت کی ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More