The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گل داودی اس موسم کا سب سے خوبصورت پھول ہے ،نیازخان کاکڑ

17

ہفتہ اکتوبر
21:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وڑن کے مطابق کوئٹہ شہر کو سربز و شاداب بنانے کے حوالے سے کوئٹہ کے اہم شاہراوں پر لگائے گئے درختوں کا کنزرویٹر آف فاریسٹ کوئٹہ سول ڈویڑن و پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بلوچستان نیاز خان کاکڑ نے ڈسی سی فاریسٹ کوئٹہ سٹی فواد صدیقی کے ہمراہ کوئٹہ ائرپورٹ کے مختلف حصوں اور سڑکوں کا دورہ کیا، کوئٹہ کی خوبصورتی کے حوالے سے ڈسی سی فاریسٹ کوئٹہ سٹی فواد صدیقی نے کنزرویٹر آف فاریسٹ کوئٹہ سول ڈویڑن نیاز خان کاکڑ کو حالیہ شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وڑن کے مطابق کوئٹہ شہر کو شجر کاری کے ذریعے سرسبز بنانے کے حوالے سے ہدایت بھی جاری کی، نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ گل داودی اس موسم کا سب سے خوبصورت پھول ہے اسلئے گل داودی کثیر تعداد میں ائررپورٹ چورنگی کے پاس لگائیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹین بلین ٹری (Ten Billion Tree) سونامی پروگرام کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، شجر کاری مہم کو تقویت دینے اور شہر کوئٹہ کو خوبصورت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر فرد اپنا سماجی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ایک درخت ضرور لگائے۔ انہوں نے اس امر پر زور یا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ انکی آبیاری اور حفاظت بھی ہمارے سماجی و اخلاقی فرائضِ میں شامل ہے، انہوں نے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ درخت زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے اور زمین کے کٹاو کو روکتے ہیں، ہوا کی آلودگی کو کم کرنے اور ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More