The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلگت بلتستان میں 121 کمیونٹی مڈوائف زچہ و بچہ کی صحت یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام

3

پیر ستمبر
14:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام گلگت بلتستان ڈاکٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 121 کمیونٹی مڈوائف زچہ و بچہ کی صحت یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ اعداد وشمار میڈیکل سامان کی حوالگی بارے منعقدہ تقریب میں بتائے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اعظم خان، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال رسول اور سٹور آفیسر ایم این سی ایچ پروگرام بھی موجود تھے۔ اس دوران ڈائریکٹر ایم این سی ایچ نے بیبی کاٹ ، ڈیلیوری ٹیبل، الٹراسائونڈ مشین اور کیمسٹری اینالائزر سمیت لاکھوں مالیت کا سامان سٹی ہسپتال اور شہید سیف الرحمان ہسپتال گلگت کے لئے ڈاکٹر اقبال عزیز کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More