The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلگت بلتستان حکومت پاک فوج کے ساتھ مل کر تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری

21

ہفتہ اکتوبر
13:16

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت پاک فوج کے ساتھ مل کر تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ،دیامر میں تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے، دیامر تعلیمی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت گندم بحران اور متاثرین ڈیم کے مسائل حل کررہی ہے۔ عوام کرونا جیسے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں اور سکولوں میں بچے ماسک پہن کر جائیں،تعلیمی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامرکے عوام افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں سے دیامر تعلیمی میدان میں ترقی کی جانب گامزن ہے، میجر جنرل احسان محمود کے لگائے گئے پودوں کی آبیاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق فورس کمانڈر کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی جرگوں کا تسلسل جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت تھی جیسے پاک فوج نے جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے روائتی لفظ جرگہ کو تعلیم کیساتھ جوڑ کر یہاں کے دو سو سے زائد بچوں کو ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں داخل کراکر ہمیں اس مقام پر کھڑا کیا ہے کہ آنے والے دس سال بعد دیامر فخر کرے گا اور وہ بچے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کو لیڈ کریں گے۔جرگہ سے سابق نگران وزیر عنایت اللہ شمالی،مولانا مزمل شاہ،مولانا عبدالمیحط ،اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More