The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلگت بلتستان بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ،گریڈ 20 کے 2 آفیسرز اور گریڈ19 کے 6 سیکرٹریز کا تبادلہ کردیا گیا

7

اتوار ستمبر
20:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) گلگت بلتستان بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیںگریڈ 20 کے 2 آفیسرز اور گریڈ19 کے 6 سیکرٹریز کا تبادلہ کیا گیا، ایک سیکرٹری کو اضافی چارج حوالے کردیا گیا ہے۔ محکمہ سر وسز سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گر یڈ 20 کے گلگت بلتستان بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر راشد علی کو محکمہ تعلیم و سپیشل ایجو کیشن کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے اورگریڈ 20 کے ہی سید اختر حسین رضوی کا محکمہ تعلیم سے محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے ایس اینڈ جی ڈی میں پوسٹنگ کے منتظر سبطین احمد کوسیکرٹری محکمہ زراعت’ لائیو سٹاک و ماہی پروری ،مومن جان کو سیکریٹری ٹو گورنر سے سیکرٹری محکمہ خوراک تعینات کردیا گیا ہے،سیکرٹری بلدیات طارق حسین کا محکمہ جیل خانہ جات میں تبادلہ کر دیا گیا ہے انھیں آئی جی جیل خانہ جات کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے سیکرٹری محمد علی رندھاوا کو جی بی بورڈ آف ریونیو کے ممبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری نجیب عالم کو محکمہ تعلیم سے محکمہ زراعت اور ایڈیشنل سیکریٹری دلدار احمد ملک کا واٹر اینڈ پاور سے محکمہ تعلیم میں تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری خوراک فضل خالق کو سیکرٹری ٹو گورنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More