The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلگت بلتستان انتخابات کے لئے مسلم لیگ ( ن) کے امیدواروں کے ناموں پر غورکے لئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

4

بدھ ستمبر
15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بدھ کو پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق کی زیرصدارت ہوا جس میں گلگت بلتستان میں انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے نظریاتی، قابل اور وفادار کارکنان کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال، برجیس طاہر، پرویز رشید، مشاہد حسین ،انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میںگلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے انتخابی صورتحال کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More