The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور … عوام کی خدمت کرنے والے نظریاتی، قابل اور وفادار کارکنان … مزید

6

عوام کی خدمت کرنے والے نظریاتی، قابل اور وفادار کارکنان کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ

بدھ ستمبر
14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں راجہ ظفرالحق کی زیرصدارت اجلاس میں گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ،عوام کی خدمت کرنے والے نظریاتی، قابل اور وفادار کارکنان کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال، برجیس طاہر، پرویز رشید، مشاہد حسین ،انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شرکت کی ،سابق گلگت بلتستان وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے انتخابی صورتحال کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی ،گلگت بلتستان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے،نواز شریف کی قیادت میں گلگت بلتستان میں ہونے والی ترقی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More