The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلوکارہ زبیدہ خانم کی 7ویں اور سینئر اداکار سلیم ناصر کی 31ویں برسی(آج)منائی جائیگی

16

اتوار اکتوبر
10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کی 7ویں اور سینئر اداکار سلیم ناصر کی 31ویں برسی آج ( پیر)کو منائی جائے گی ۔زبیدہ خانم کا آبائی شہر امرتسر تھا اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے لاہور میں سکونت پذیر ہوا۔ زبیدہ خانم کا سنگیت کے کسی روایتی گھرانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ زبیدہ خانم کی مقبولیت اور شہرت کا نقطہ آغاز ہدایتکار نذیر کی پنجابی فلم ’’شہری بابو ‘‘سے ہوا۔گلوکارہ زبیدہ خانم نے پاٹے خان،دلا بھٹی، پتن، چن ماہی،سرفروش، ایاز سمیت متعدد فلموں کے لیے یادگار نغمے گائے جن میں تیری الفت میں صنم ہم نے بہت درد سہے، ساڈا سجرا پیار کوے بار بار، کیتے ہوئے قرار بھل جائیں ناں، چھڈ جاویں نہ چناں باں پھڑ کے، رب نے کرایا ساڈا پتناں تے میل اوئے، نی چھیٹے سجناں دی اے، بندے چاندی سونے دی نتھ لے کے،ساڈے انگ انگ وچ پیار نے پینگاں پائیاں نیں، اے چاند ان سے جاکر میرا سلام کہنا آئے موسم رنگیلے سہانے جیاناہیں مانے تو چھٹی لے کے آجا بالماسمیت دیگرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے معروف کیمرہ مین ریاض بخاری سے شادی کرکے فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی۔ زبیدہ خانم 19اکتوبر 2013 کو انتقال کرگئیں۔اپنی لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے سینئر اداکار سلیم ناصر کی 31ویں 19کو منائی جائے گی ۔ 15نومبر 1944 ء کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہونے والے سلیم ناصر تقسیم ہند کے بعداپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹی سکرین سے کیا اور ہر قسم کے کردار کو بخوبی نبھا کر ناظرین سے بھرپور داد وصول کی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں دستک ، نشان حیدر ، آخری چٹان ، یانصیب کلینک ، بندش اور ان کہی شامل ہیں لیکن انور مقصود کے تحریر کردہ آنگن ٹیڑھا میں اکبر کے کردار نے انہیں ہمیشہ کے لئے امر کردیا۔سلیم ناصر نے ٹی وی کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی فلم ’’زیب النسا ‘‘بھی شامل ہے۔ سلیم ناصر کو انکی فنی خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلی ترین صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔سلیم ناصر 19اکتوبر 1989ء کو صرف45برس کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More