The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلوریس راولپنڈی پروجیکٹ کے تحت کام کو تیزکیا جائے اوروقت پر مکمل کیا جائے،آصف محمود … اسلام آباد کی طرز پر راولپنڈی شہر کی ترقی کے لئے تمام تر کوششیں کریں،چیئر مین … مزید

11

اسلام آباد کی طرز پر راولپنڈی شہر کی ترقی کے لئے تمام تر کوششیں کریں،چیئر مین پی ایچ اے کی متعلقہ حکام کو ہدایت

ہفتہ اکتوبر
19:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) چیئر مین پی ایچ اے آصف محمود نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گلوریس راولپنڈی پروجیکٹ کے تحت کام کو تیز کریں اور وقت پر مکمل کریں اور اسلام آباد کی طرز پر راولپنڈی شہر کی ترقی کے لئے تمام تر کوششیں کریں۔اجلاس کی صدارت چیرمین پی ایچ ای/مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انورلحق نے کی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملیحہ جمال، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ غفور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔آصف محمود نے مری روڈ پر تمام دوکانوں کے ایک ہی طرز پر بنے ہوئے سائن بورڈ لگانے کی اور میٹرو بس راہداری کے ستونوں کو خوبصورت طریقے سے سجانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

شہر کی تمام سڑکوں پر جدید اشتہارات لگانے اور پرانے تمام اشتہاروں کو اتارنے کی بھی ہدایت کی۔ مری روڈ اور راشد منہاس روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر خوبصورت بنانے کے لئے بھی کہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انوارلحق نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ دونوں سڑکوں کا دورہ کریں اور سڑکوں کی مرمت، لائٹنگ، صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے نظام اور خوبصورتی کے کام کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے شہر کی خوبصورتی کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کا مقصد ’’شاندار راولپنڈی‘‘ منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کو ختم کرنے، فوڈ اسٹریٹ کے قیام، لاء ایکسپریس وے کی تعمیر، کوڑے کے انتظام اور ٹریفک کے بہاو کو جلدازجلد بہتر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کے اردگردن گرین بیلٹسن کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More