The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گلبرگ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کمرشلائزیش فیس کی نادہندہ 50 سے زیادہ عمارتیں سر بمہر

14

منگل ستمبر
19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون تھری کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے گلبرگ میں 23 عمارتیں سر بمہر کر دیں۔ ان عمارتوں کے ذمے 18 کروڑ روپے کمرشلائزیشن فیس واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کے عملے نے علامہ اقبال ٹاؤن میں کمرشلائزیش فیس کے نا دہندگان کے خلاف کارروائی کر کے 27 عمارتیں سر بمہر کر دیں۔

عمارتیں سر بمہرکرنے سے پہلے نا دہندگان کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ رہائشی عمارتوں میں بلا اجازت کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More