The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سندھ میں 12093 کورونا ٹیسٹ، 166 نئے مریض رپورٹ، کوئی ہلاک نہیں ہوا، وزیراعلی سندھ

11

پیر ستمبر
21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 12093ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 166 نئے کیس سامنے آئے جبکہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ خوش قسمتی سے 24 گھنٹوں کے دوران کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے اور صوبے میں اب تک 2445 اموات ہوئی ہیں جو 1.8 فیصد ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 12093 ٹیسٹ کروائے گئے جن کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 166 نئے کیسز سامنے آئے جن میں موجودہ تشخیصی شرح 1 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 1145262 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 132250 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں سے 97 فیصد یعنی 127626 صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 177 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کے مطابق اس وقت 2179 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 1897 گھروں میں، 6 قرنطینہ مراکز اور 276 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

163 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں 19 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 166 نئے کیسوں میں سے 74 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 26، ضلع جنوبی 19، ضلع وسطی 12، ضلع کورنگی 11، ضلع ملیر 4 اور ضلع غربی 2 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 16، بدین 13، عمرکوٹ 9، گھوٹکی 8، قمبر 7، ٹھٹھہ 5، خیرپور، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، سانگھڑ، شہید بینظیرآباد، شکار پور، سجاول، سکھر اور ٹنڈو الہیار 2-2، جامشورو، تھرپارکر اور دادو میں 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More