The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گزشتہ 13دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ صحت سندھ … ستمبر میں 2459 افراد میں کورونا کیسز اور 36 افراد جاں بحق ہوئے،رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال … مزید

13

ستمبر میں 2459 افراد میں کورونا کیسز اور 36 افراد جاں بحق ہوئے،رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال

پیر ستمبر
18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا گذشتہ 13دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ستمبر میں 2459 افراد میں کورونا کیسز اور 36 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 13دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

محکمہ صحت نے رپورٹ وزیراعلی سندھ کوارسال کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں 2459افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں ماہ کورونا وائرس کے شکار 36افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاپنگ مالز ،مارکیٹس سی488افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور سندھ کے دیہی اضلاع میں بھی کورونا کے کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوا ، جبکہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More