The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گر امریکہ نے کچھ کیا تو ایران کے فیصلہ کن رد عمل کا سامنا ہوگا ، ایران کا امریکی دھمکی پر انتباہ … خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی ،ایران کا متحدہ عرب … مزید

5


Live Updates

خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی ،ایران کا متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان پر بیان

منگل ستمبر
22:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایسا کیا تو ایران کے فیصلہ کن رد عمل کا سامنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے کی تیاری کررہاہے اور اگر ایران نے ایسا کیا تو ہزار گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے اس حوالے سے ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹجک غلطی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایسا کیا تو اسے ایران کے فیصلہ کٴْن ردعمل کا سامنا ہوگا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے ان ہی ممالک پر ہوگی۔ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی نے کہا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی، جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔



متحدہ عرب امارات،اسرائیل امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More