The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گجرانوالہ جلسے کے بعد سلیکٹڈ حکومت نے فرش ماتم بچھا دیا ہے، ترجمان بلاول ہائوس … کرائے کے ترجمان وہ شوکت عزیز ہیں جو مڑ کر پاکستان کی جانب دیکھیں گے بھی نہیں، بیان

12

کرائے کے ترجمان وہ شوکت عزیز ہیں جو مڑ کر پاکستان کی جانب دیکھیں گے بھی نہیں، بیان

اتوار اکتوبر
21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ترجمان بلاول ہاوًس سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ گجرانوالہ جلسے کے بعد سلیکٹڈ حکومت نے فرش ماتم بچھا دیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ کرائے کے ترجمان وہ شوکت عزیز ہیں جو مڑ کر پاکستان کی جانب دیکھیں گے بھی نہیں۔انہوںنے کہاکہ نئے سال کے آغاز سے پہلے پہلے یہ گِل، وِل پاکستان سے نو دو گیارہ ہوجائیں گے،ابھی کل کی بات ہے، یہاں ایک ڈاکٹر ظفر مرزا بھی اترتے پھرتے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ کراچی جلسہ کے بعد عمران نیازی کے پاس دن رات کالا چشمہ لگانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری عظیم والدین کا سپوت ہے، جس کا بدتہذیب بڈھے سے کوئی مقابلہ نہیں۔ ترجمان نے کہاکہ عمران نیازی کا ظرف سے وہی تعلق ہے جو فواد چودھری کا سائنس سے،کراچی جلسے سے سلیکٹیڈ حکمرانوں کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔ترجمان بلاول ھائوس نے کہاکہ عمران نیازی اپنے بیوقف ترجمانوں سے پناہ مانگیں، یہ اس کا وہی حشر کریں گے جو مشرف کا ہوا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More