The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گجرات پولیس کرپشن کیس ، سابق ڈی پی او رائے اعجاز کے شریک ملزم رضوان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع

4

منگل ستمبر
14:16

گجرات پولیس کرپشن کیس ، سابق ڈی پی او رائے اعجاز کے شریک ملزم رضوان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کیس میں سابق ڈی پی او رائے اعجاز کے شریک ملزم رضوان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت میں ملزم سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز، سابق ڈی پی او کامران ممتاز سمیت نو ملزمان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت تک تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔سابق ڈی پی او رائے اعجاز سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو بطور ریفرنس طلب کر رکھا تھا۔ نیب ریفرنس کیمطابق سابق ڈی پی او رائے اعجاز، سابق ڈی پی او کامران ممتاز پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے، ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد برد کرنے کا بھی الزام عائد ہے جبکہ دوسرے ملزم سابق ڈی پی او کامران ممتاز نے بھی دوران تعیناتی 50 ٹرانزکشنز سے 95 ملین کی رقم نکلوائی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More