The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گ*اٹک ، چار ہیوی بائیک کو موٹروے پولیس نے خصوصی آپریشن میں حراست میں لے لیا

34


Live Updates

پیر ستمبر
22:55

!اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) چار ہیوی بائیک کو موٹروے پولیس نے خصوصی آپریشن ( بوکس فارمیشن ) کے ذریعہ حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون ترنول انٹرچینج سے چار ہیوی بائیک غیر قانونی طور پر موٹروے پر داخل ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے متعدد بار رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹر سائیکل سوار انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل بھگا تے رہے اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی آپریشن یعنی بوکس فارمیشن کے ذریعے چاروں موٹر سائیکلوں کو صوابی کے قریب روک لیا گیا بوکس فارمیشن میں تین سے چار گاڑیاں حصہ لیتی ہیں جو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹارگٹ گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر کے روکتی ہیں موٹر وے پولیس نے بھی چاروں موٹرسائیکلوں کو روک کر نہ صرف بھاری جرمانہ کیا بلکہ سیکشن این ایچ ایس او 83 کے تحت چاروں موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے کر صوابی کیمپ منتقل کر دیا گیا مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More