The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور محمد عمر شیخ نے گجر پورہ زیادتی کیس کے متعلق ٹی وی چینل پر دئیے گئے اپنے بیان پر عوام سے معذرت کر لی

13


Live Updates

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:22

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور محمد عمر شیخ نے گجر پورہ زیادتی کیس کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور محمد عمر شیخ نے گجر پورہ
زیادتی کیس کے متعلق ٹی وی چینل پر دئیے گئے اپنے بیان پر عوام سے معذرت کر
لی ہے، شہریوں کے نام جاری پیغام میں سی سی پی او عمر شیخ نے کہا ہے کہ
میں سمجھتا ہوں لاہور میں کہیں بھی کوئی جرم ہو تو وہ بطور سربراہ لاہور
پولیس میری ذمہ داری ہے کہ اس واردات کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا
کر کھڑا کروں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہماری جس بہن کے ساتھ ظلم ہوا اس پر
میرا دل بھی اتنا ہی دکھی ہے جتنا کسی بھی پاکستانی شہری کا ہے۔ وہ میری
بہن، بیٹی ہیں اور اس حوالے سے میں نے قطعاََانہیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا
بلکہ جس طرح میں اپنے بچوں اور عزیز و اقارب کو احتیاط کا کہتا ہوں اسی طرح
میں اس سانحہ کے بعد عوام تک محتاط حکمت عملی اختیار کرنے کا پیغام
پہنچانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

میں اعتراف کرتا ہوں کہ یہ پیغام پہنچانے کے لئے میں
شاید درست الفاظ کا چناو نہ کر پایا۔ میرے کہے الفاظ سے میری بہنوں،
بیٹیوں، ماوٴں، بھائیوں اور سول سوسائٹی سمیت جس جس کی بھی دل آزاری ہوئی
ہے میں ان سب سے معذرت خواہ ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس واردات کے
ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کروں گااور متاثرہ خاتون
کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More