The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کینٹ ڈویڑن پولیس کی ہفتہ وار کی کارکردگی رپورٹ

11

ہفتہ اکتوبر
21:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈا?ن جاری ہے،ایس پی کینٹ ڈویڑن کی قیادت میںکینٹ ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث173ملزمان گرفتار کر لیئے،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی5ممبران کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی21پسٹلز،4 رائفلزاور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔

(جاری ہے)

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی33ملزمان کے قبضہ سی3کلوگرام سے زائد چرس اور273 لٹر شراب برآمد کی گئی،قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملز مان کے قبضہ سے دا? پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی،قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ڈکیتی ، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب18 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 21 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر58ملزمان گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More