The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کیمرون، فوجیوں نے ملک کے جنوب مغرب کے علاقوں میں آپریشن کے دوران11 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا

24

ہفتہ اکتوبر
12:45

کیمرون، فوجیوں نے ملک کے جنوب مغرب کے علاقوں میں آپریشن کے دوران11 ..
یوانڈے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء): کیمرون فوجیوں نے ملک کے جنوب مغرب کے علاقوں میں آپریشن کے دوران11 مغو ی افرادکو بازیاب کرالیا ۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمرون فوجیوں نے ملک کے جنوب مغرب کے لیبیلیم کے ملحقہ مسلح علیحدگی پسند جنگجووں کے علاقوں میں آپریشن کے دوران11 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔مقامی خفیہ اطلاعات کے مطابق ، متاثرہ افراد کوگزشتہ ایک ماہ سے نامعلوم مقام پر یرغمال بنا رکھا تھا جنہیں بازیاب کرا لیا۔ حکام کے مطابق مسلح علیحدگی پسند جنگجو ملک کے شمالی مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں ایک آزاد قوم کی تشکیل چاہتے ہیں جس کے باعث جنگجو2017 سے سرکاری فورسز کے ساتھ تصادم کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More