The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کیلیفورنیامیں آتشزدگی سے رواں سال 3.4 ملین ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل چکا ہے، گورنر گیون نیوزوم

14

جمعرات ستمبر
15:32

کیلیفورنیامیں آتشزدگی سے رواں سال 3.4 ملین ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل چکا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا ہے کہ رواں سال ریاستی جنگلات میں آتشزدگی کے باعث 3.4 ملین ایکڑ (تقریبا 13،759 مربع کلومیٹر) سے زیادہ کا رقبہ جل چکا ہے جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید آگے بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن (سی ایل فائر) اور امریکی جنگلات کی خدمت کے عملے آگ بجھانے میں مصروف ہیں جن کو مونٹانا ، یوٹاہ ، ٹیکساس اور نیو جرسی کے عملے مدد فراہم کر رہے ہیں، ریاست میں آگ والی جگہ پر 17 ہزار فائر فائٹرز موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے علاوہ مختلف علاقوں میں آگ سے مجموعی طور پر 30 سے زیادہ افراد جان کی بازہ ہار چکے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا مکان ہے جس اوریگون اور واشنگٹن کے کچھ حصوں میں موسم خوشگوار ہو سکتا ہے ۔یورپی کمیشن سائنس ایجنسی ، کوپرنیکس ایٹموسیر مانیٹرنگ سروس کے مطابق کیلیفورنیا ، اوریگون اور واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا دھواں رواں ہفتے بحیرہ اٹلانٹک کی دوسری طرف جا کر یورپ کی فضا کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More