The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کیا چاہتے ہیں آپ کے بھائی کی طرح صاحبزادے کو بھی لندن بھیج دیں،شہزاد اکبر کا حمزہ کو کورونا ہونے پر شہباز شریف کے بیان رد عمل

4

اتوار ستمبر
19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے حمزہ شہباز کو کورونا ہونے پر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کیبھائی کی طرح اسے بھی لندن بھیج دیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کی بیماری پر ان کے والد و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ مشرف دور کے بعد حمزہ اب نیب نیازی انتقام کا ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔شہباز شریف کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ چاچو، صاحبزادے کسی سیاسی جرم میں نہیں بلکہ اربوں کی منی لانڈرنگ اور سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے جرم میں بند ہیں، ان کی بیل ہائیکورٹ سے مسترد ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں آپ کے بھائی طرح صاحبزادے کو بھی لندن بھیج دیں باقی اللہ شفا دے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More