The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کہاٹ شہر میں ہونے والی دہرے قتل کی واردات کا شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں،شہریار آفریدی … تمام لوگوں کو صبر اور حکمت سے کام لینا ہوگا، کسی بھی فریق کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا … مزید

11

تمام لوگوں کو صبر اور حکمت سے کام لینا ہوگا، کسی بھی فریق کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے،بیان

منگل ستمبر
22:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کوہاٹ شہر میں ہونے والی دہرے قتل کی واردات کا شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں۔ دہرے قتل کی واردات کو کچھ لوگ شعیہ سنی مسلک سے جوڑ رہے ہیں، جو کہ غلط ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ شہر سمیت تمام لوگوں کو صبر اور حکمت سے کام لینا ہوگا۔ کسی بھی فریق کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ شہریار کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More