The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کھوئی رٹہ میں منعقدہ ہونے والا کنونشن مخالفین کے تابوب میں آخری کیل ثابت ہوگا ‘راجہ طارق محمود

7

جمعرات ستمبر
16:08

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی کھوئی رٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر راجہ طارق محمود نے کہا ہے کھوئی رٹہ میں منعقدہ ہونے والا کنونشن مخالفین کے تابوب میں آخری کیل ثابت ہوگا پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام ہیں پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے گی کھوئی رٹہ میں مطلوب انقلابی نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے مخالفین پچاس سالوں میں بھی یہ کام نہیں سکے کھوئی رٹہ کے لوگ پیپلز پارٹی کو چاہتے ہیں پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے مطلوب انقلابی کے حلقہ میں طوفانی دوروں سے لوگوں نے جس محبت کا ثبوت دیا ہے اسے برسوں یاد رکھا جائے گا اب مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں 20تاریخ کو ہونے والے ورکرز کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوں گے سابق وزیر تعلیم مطلوب انقلابی کا سنہری دور تھا جہاں عام لوگوں کو رسائی تھی لوگوں کے کام ہوتے تھے لوگ ان کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہیں پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس میں لوگوں کو حقوق ملتے ہیں اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے جتنے کام کروائے مخالفین کبھی کروا سکیں گے وہ انھی کے ہوئے کاموں پر اپنی تختیاں لگاتے پھرتے ہیں ان کے پاس کو ئی ایجنڈا نہیں ہے وہ چار لوگوں کو اگھٹا کر کے جھوٹی خبریں لگواتے ہیں عوامی جماعت ہی عوامی مسائل حل کرے گی آنے والا دور پیپلز پارٹی اور مطلوب انقلابی کا ہے لوگوں نے حلقہ بھر سے تعاون کا یقین دلایا ہے انھوں نے کہا اب الیکشن تک عوامی رابطوں میں کمی نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More